سورة یونس - آیت 17

فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِآيَاتِهِ ۚ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْمُجْرِمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

سو اس سے زیادہ ظالم کون ہے جو خدا پر جھوٹ باندھے ، یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے بےشک مجرموں کا بھلا نہیں ہوتا ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف ٥۔ یعنی اگر یہ قرآن خود میں نے تصنیف کرلیا ہے جیسا کہ تم سمجھتے ہو تو میں نے خدا پر بہتان باندھا جس کے برابر کوئی گناہ نہیں۔ مگر اس کا خدا کی طرف سے ہونا اوپر کے دلائل سے ثابت ہوچکا ہے۔ اس کے بعد بھی اگر تم نے اس کی آیات اور مجرم کبھی فلاح نہیں پاسکتے۔ (کبیر)۔