سورة یونس - آیت 5
هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاءً وَالْقَمَرَ نُورًا وَقَدَّرَهُ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ ۚ مَا خَلَقَ اللَّهُ ذَٰلِكَ إِلَّا بِالْحَقِّ ۚ يُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہی ہے جس نے سورج کو روشنی اور چاند کو اجالا بنایا ، اور اس کی منزلیں مقرر کیں ، تاکہ تم برسوں کا شمار اور حساب جانو خدا نے یہ سب تدبیر کے ساتھ بنایا ہے ‘ اور اہل علم کے لئے پتے کھولتا ہے ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8۔ یعنی ہر روز بتدریج گھٹتا بڑھتا ہے۔ (وحیدی)۔ ف 9۔ کیونکہ جن لوگوں کو سمجھ نہیں ان کو یہ بیان کوئی فائدہ نہیں دے سکتا۔ (وحیدی)۔