سورة التوبہ - آیت 125

وَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَتْهُمْ رِجْسًا إِلَىٰ رِجْسِهِمْ وَمَاتُوا وَهُمْ كَافِرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جن کے دلوں میں روگ ہے ‘ ان کی ناپاکی میں ناپاکی اور زیادہ کردی ، اور وہ کافر ہی مرے ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف ١۔ پچھلی سورتوں کے منکر تھے اب نئی سورت آنے پر جب اس سے بھی انکار کیا تو کفر کا ایک اور ردّ ا ان کے دلوں پر چڑھ گیا۔