سورة البقرة - آیت 123

وَاتَّقُوا يَوْمًا لَّا تَجْزِي نَفْسٌ عَن نَّفْسٍ شَيْئًا وَلَا يُقْبَلُ مِنْهَا عَدْلٌ وَلَا تَنفَعُهَا شَفَاعَةٌ وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اس دن سے ڈرو کہ کوئی (منکر) کسی (منکر) کے کچھ کام نہ آئے گا ، نہ اس کا فدیہ (بدلہ) قبول ہوگا ، نہ کوئی شفاعت کام آئے گی اور نہ ان کو مدد پہنچے گی ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 یہاں سے دوبارہ اہل کتاب کو متنبہ کیا جا رہا ہے کہ اوپر بیان کی ہوئی بد کرداریوں کی و جہ سے تم ظالم ٹھہرتے ہو سواب امامت وقیادت امت جانشین ہوں گے۔ (ترجمان) اس سے دوبارہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اتباع پر ابھارنا مقصود ہے۔ (شوکانی )