سورة التوبہ - آیت 59

وَلَوْ أَنَّهُمْ رَضُوا مَا آتَاهُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَقَالُوا حَسْبُنَا اللَّهُ سَيُؤْتِينَا اللَّهُ مِن فَضْلِهِ وَرَسُولُهُ إِنَّا إِلَى اللَّهِ رَاغِبُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور اگر وہ اس پر راضی ہوتے ، جو اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) نے انہیں دیا ، اور کہتے کہ ” ہمیں اللہ کافی ہے ، ہمیں اللہ اور اس کا رسول اپنے فضل سے عنقریب دے گا ، ہم تو اللہ کی طرف رغبت کرنے والے ہیں “تو بہتر تھا ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 تو ان کے حق میں بہترہو تا۔ اللہ تعالیٰ ان پر فضل کرتا، مگر ان ناشکروں کو اتنی توفیق کہاں جو اس قسم کا کلمہ خیر زبان سے نکال سکیں۔ یہ تو جب بات کریں گے ایسی ہی کریں گے جس میں اللہ و رسول (ﷺ) کی برائی ہی کا پہلو نکلتا ہو۔ ( وحیدی)