سورة التوبہ - آیت 23

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا آبَاءَكُمْ وَإِخْوَانَكُمْ أَوْلِيَاءَ إِنِ اسْتَحَبُّوا الْكُفْرَ عَلَى الْإِيمَانِ ۚ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

مومنو ! اگر تمہارے باپ اور بھائی ایمان کی نسبت کفر کو درست رکھیں تو تم ان کو اپنا رفیق نہ بناؤ اور جو تم میں سے ان کی رفاقت کرے گا وہی ظالم ہیں (ف ١) ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 یعنی بعض لوگ دل سے مسلمان ہیں لیکن برادری سے تعلق توڑ بھی نہیں سکتے کہ اپنے اسلام کا اعلان کردیں ان کا حال یہاں سے سمجھو۔ ( از مو ضح )