سورة البقرة - آیت 118

وَقَالَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ لَوْلَا يُكَلِّمُنَا اللَّهُ أَوْ تَأْتِينَا آيَةٌ ۗ كَذَٰلِكَ قَالَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّثْلَ قَوْلِهِمْ ۘ تَشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْ ۗ قَدْ بَيَّنَّا الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

وہ لوگ جن کو علم نہیں ، کہنے لگے ، اللہ ہم سے کیوں نہیں بولتا ۔ (ف ١) یا ہم کو کوئی نشان دیتا ۔ ان کے اگلوں نے بھی انہیں کی سی بات کہی تھی ، ان کے دل یکساں ہیں ، ہم نے اہل یقین کے لئے آیتیں (نشانیاں) بیان کردی ہیں ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 : ان فرق ثلاثہ کےعقیدہ توحید پر قدح کے بعد اب نبوت پر ان کا اعتراض نقل فرمایا ہے کے بے علم لوگ اس قسم کے اعتراض کرتے ہی چلے آرہے ہیں۔ یہ لوگ توحید و نبوت کی حقیقت سے آگاہ نہیں ہیںİ تَشَابَهَتْ قُلُوبُهُمْĬ۔ یعنی ان سب کی ذہنیتیں ایک جیسی ہیں اور فرمایا کہ قرآن کریم سے آنحضرت (ﷺ) کی صداقت واضح ہے اگر یہ لوگ اہل یقین میں سے ہوتے تو یہی کافی تھا (المنار )