سورة الانفال - آیت 64

يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ حَسْبُكَ اللَّهُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اے نبی ! تجھے اللہ کافی ہے اور جو کوئی مومنین میں سے تیرے تابع ہے سب کو بس ہے ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 11 ور فرمایا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ (ﷺ) کو کا فی ہے، اس سے شاید کوئی خیال کرتا کہ اللہ تعالیٰ کی تائید صرف آنحضرت (ﷺ) کے ساتھ خاص ہے۔ اس لیے یہاں دوبارہ اس جملہ کو لاکر ساتھ مومنین کا بھی اضافہ کردیا کہ اللہ تعالیٰ آپ (ﷺ) کو اور آپ (ﷺ) کی پیروری کرنے والے تمام مومنوں کو کافی ہے۔ ( کذافی الوحیدی)