سورة الانفال - آیت 40
وَإِن تَوَلَّوْا فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ مَوْلَاكُمْ ۚ نِعْمَ الْمَوْلَىٰ وَنِعْمَ النَّصِيرُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اگر وہ (اسلام سے) منہ موڑیں ، تو جانو کہ خدا تمہارا حمایتی ہے اور وہ اچھا حمایتی ہے اور اچھا مددگار ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 11 یعنی مسلمانوں کو ستانا اور اور لڑنا ترک نہ کریں تو۔۔۔ (از وحیدی) ف12 جس کا حمایتی اور مددگار وہ ہو اس کو دنیا کی کوئی طاقت مغلوب نہیں کرسکتی اللہ کا دین ضرور غالب ہوکررہے گا۔ ( وحیدی )