سورة البقرة - آیت 112
بَلَىٰ مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِندَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ہاں ! جس نے اپنا منہ اللہ کو سونپ دیا (جو خالص مسلمان یعنی فرمان خداوندی کا تابعدارہوا) اور وہ نیکی کرتا ہے پس اس کو خدا سے اجر ملے گا ، نہ ان کو کچھ خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4: ’’ بَلَى‘‘ یعنی ان کا یہ دعوی جھوٹا ہے اخروی نجات کے لیے تو اخلاص وعمل شرط ہےİمَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ Ĭاخلاص کی طرف اشارہے اور ﴿ وَهُوَ مُحْسِنٌ ﴾کے معنی یہ ہیں کہ عمل سنت کے مطابق ہو ورنہ وہ عمل بدعت اور مردود ہے (ابن کثیر) اور اخلاص نہ ہوگا تو ریا کاری اور منافقت ہے ( دیکھئے آیت :28۔38)