سورة الانفال - آیت 29
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تَتَّقُوا اللَّهَ يَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَانًا وَيُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۗ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
مومنو ! اگر اللہ سے ڈرتے رہو گے ، تو وہ تمہارے لئے (مخالفین کی نسبت) فیصلہ کر دے گا ، اور تمہارے گناہ دور کر دے گا اور تمہیں بخشے گا ، اور اللہ بڑے (ہی) فضل والا ہے۔ (ف ١)
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 مال واولاد کے فتنہ سے ڈارنے کے بعد اب تقوی کی تعلیم دی، یہاں فُرۡقَانٗاسے مراد یا تو یہ ہے کہ تمہارے اہل وعیال اور اموال جو مکہ میں کافروں کے قبض میں ہیں ان کے بچاؤ کی صورت نکال دے گا یاتمہارے اندر نور بصیرت پیدا کردے گا۔ جس سے تم زندگی کے ہر موڑ اور ہر نشیب وفراز پر معلوم کرسکو گے کہ کونسی چیز حق ہے اور کونسی باطل ؟ فر قان کے راہ نجات اور نور بصیرت دونوں معنی ہو سکتے ہیں۔ ( ابن کثیر، کبیر )