سورة الانفال - آیت 20

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَأَنتُمْ تَسْمَعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

مومنو ! اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) کی اطاعت کرو ، اور اس سے منہ نہ موڑو ، حالانکہ تم سنتے ہو ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 11 کفار کو تہدید کے بعد اب مسلمانوں کو تا دیب کی ہے که جب تمہیں کسی معاملے میں رسول (ﷺ) کا حکم ہوجائے تو اس کے خلاف کسی کی نہ سنو۔ ابتدا سورۃ میں اموال غنیمت کے متعلق اختلاف کو ختم کرنے کے لیےİ قُلِ ٱلۡأَنفَالُ لِلَّهِ وَٱلرَّسُولِĬ کا اعلان فرمایا تھا اور اطاعت رسول (ﷺ) کو ایمان کی شرط قراردیا تھا پھر درمیان میں اپنے انعامات کا ذکر فرمائے اور اب پہلے کلام کو بھر اطاعت کی تلقین پر ختم فرمایا۔ ( کبیر)