سورة الانفال - آیت 18

ذَٰلِكُمْ وَأَنَّ اللَّهَ مُوهِنُ كَيْدِ الْكَافِرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہ تو ہوچکا اور جان رکھو کہ اللہ کافروں کی تدبیر کو سست کرے گا ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 یہ ایک دوسری بشارت ہے کہ آئندہ بھی اللہ تعالیٰ ہر تد بیر کو کمزور کر دے گا اور یہ اپنی کسی اسکیم میں کا میاب نہ ہو سکیں گے، ( ابن کثیر) یا یہ کہ انہوں نے جو یہ اسکیم بنائی تھی کہ اپنے تجارتی قافلے کو بچا لے جائیں گے اور مسلمانوں کا زور بھی توڑدیں گے ان کا یہ منصوبہ خاک میں ملادیا، وہ خود مارے گئے اور تمہارے قیدی بن گئے اور بھاری مالی نقصان اٹھاکر پسپا ہوئے، (کذاعن ابن عباس )