سورة الاعراف - آیت 206
إِنَّ الَّذِينَ عِندَ رَبِّكَ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِ وَيُسَبِّحُونَهُ وَلَهُ يَسْجُدُونَ ۩
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ جو تیرے رب کے نزدیک ہیں (فرشتے) اس کی عبادت سے سرکشی نہیں کرتے ، اور اس کی تسبیح کرتے اور اسے سجدہ کرتے ہیں
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 قرآن کے سجدوں میں یہ پہلا سجدہ ہے۔ شاہ صاحب فرماتے ہیں جب مقرب فرشتے بھی اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں تو انسان کو چاہیے کہ اس کے سوا اور کسی كو سجدہ نہ کرے۔ ( موضح )