سورة الاعراف - آیت 181
وَمِمَّنْ خَلَقْنَا أُمَّةٌ يَهْدُونَ بِالْحَقِّ وَبِهِ يَعْدِلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور ہماری خلقت میں ایک گروہ ہے جو حق کی طرف راہ دکھلاتے اور اسی پر انصاف کرتے ہیں ۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 5 مراد صحا بہ کرام (رض) تابیعن (رح) یعنی سلف صالح اور وہ لوگ جو ان کے راستے کو چھوڑ کر نئے نئے طر یقے اختیار نہیں کرتے، حدیث میں ہے کہ میری امت میں سے ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا۔ ( بخاری مسلم فراخی کے دروازہ کھول دینگے اور خوب مالا مال کر دینگے حتی کہ کہ وہ دنیا کی نعمتوں سے بد مست ہو کر آخرت کی جو ابدہی کو فراموش کر بیٹھینگے نیز دیکھئے سورۃ الانعام آیت 54۔ 55، ( کبیر، ابن کثیر )