سورة الاعراف - آیت 173

أَوْ تَقُولُوا إِنَّمَا أَشْرَكَ آبَاؤُنَا مِن قَبْلُ وَكُنَّا ذُرِّيَّةً مِّن بَعْدِهِمْ ۖ أَفَتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ الْمُبْطِلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یا کہو کہ شرک تو ہمارے باپ دادوں نے ہم سے پہلے نکالا ہے ، اور ہم ان کے بعد کی اولاد ہیں ، تو کیا تو جھوٹوں کے کام پرہمیں ہلاک کرتا ہے ؟۔ (ف ١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 یا یہ عذار پیش کرو کہ ہم تو اپنے بڑوں کی دیکھا دیکھی شرک کی راہ پر چلتے رہے ہیں ہمارا قصور کیا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ شرک کے بارے میں مقلد کا کوئی عذر قبول نہ ہوگا، ( ابن کثیر۔ کبیر) ف 3 یعنی ہمارے آباؤ اجدادنے لہٰذا وہی مجرم ہیں مطلب یہ ہے کہ اس قسم کے عذر كا وہاں کوئی موقع نہ ہوگا کیونکہ ابتدا ءًہر شخص سے توحید پر قائم رہنے کا عہد لیا گیا ہے اور پھر اس عہد کی یاددہانی اور تفسیر و تشریح کے لیے رسول بھیجے اور كتابیں نازل فرمائی گئی ہیں۔( کذافی التفاسیر )