سورة الاعراف - آیت 151

قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِأَخِي وَأَدْخِلْنَا فِي رَحْمَتِكَ ۖ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

موسی (علیہ السلام) نے کہا اے میرے رب مجھے اور میرے بھائی کو بخش دے اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل کر اور تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یعنی میری اس زیادتی کو معاف فرما جو مجھ سے غصہ کی حالت میں ہارون ( علیہ السلام) کو ڈانٹنے میں ہوئی اور ہارون ( علیہ السلام) کی کی اس کوتاہی سے درگزر فرما جو ممکن ہے ان سے لوگوں کو سمجھانے میں ہوئی ہو۔