سورة الاعراف - آیت 141
وَإِذْ أَنجَيْنَاكُم مِّنْ آلِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوءَ الْعَذَابِ ۖ يُقَتِّلُونَ أَبْنَاءَكُمْ وَيَسْتَحْيُونَ نِسَاءَكُمْ ۚ وَفِي ذَٰلِكُم بَلَاءٌ مِّن رَّبِّكُمْ عَظِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور جب ہم نے تمہیں فرعون کے لوگوں سے بچایا کہ تمہیں سخت دکھ دیتے تھے تمہارے لڑکوں کو قتل کرتے اور تمہاری لڑکیوں کو زندہ رکھتے تھے ، اور اس میں تمہارے لئے تمہارے رب کی طرف سے بڑی آزمائش تھی ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 5 کہ تم کو ایسی سخت مصیبت سے نجات دی یا دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا کہ اس مصیبت میں تمہارے رب کی طرف سے تمہاری سخت آزمائش تھی اور یہ معنی زیادہ صحیح معلوم ہوتے ہیں ( دیکھئے سورۃ بقرہ آیت 49) اور اگر اس کے مخا طب وہ یہودی ہوں جو آنحضرت (ﷺ)کے زمانہ میں موجود تھے تو مطلب یہ ہوگا کہ تمہارے باپ داداکو فرعون سے نجات دلائی،