سورة الاعراف - آیت 140

قَالَ أَغَيْرَ اللَّهِ أَبْغِيكُمْ إِلَٰهًا وَهُوَ فَضَّلَكُمْ عَلَى الْعَالَمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

کہا کیا میں اللہ کے سوا اور کوئی معبود تمہارے لئے ڈھونڈوں اور اسی نے تمہیں کل جہان پر فضیلت دی ہے (ف ٢) ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 اس آیت میں بھی ان کے مطالبہ کی تر دید اور انکار و توبیخ کے اسلوب میں اس پر اظہار تعجب ہے ( رازی) یعنی الہ (معبود) کوئی ایسی ہستی نہیں ہو سکتی انسان کو جسے جی چاہے بنالے بلکہ معبود تو وہی ہو سکتا ہے جو انسان کی ہر قسم کے انعامات سے نوازتارہے اور پھر جس ذات ن تم پر انعامات کئے اور تمہیں تمام عالم پر فضیلت بخشی ہے کی ااب اس کی شکر گزاری یہی ہے کہ اسے چھوڑ کردوسروں کی پوجا کرنے لگو؟ یہ شرکزاری نہیں بلکہ عین ناشکر اور نمک حرام ہے