سورة الاعراف - آیت 139

إِنَّ هَٰؤُلَاءِ مُتَبَّرٌ مَّا هُمْ فِيهِ وَبَاطِلٌ مَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہ لوگ جس دین میں ہیں اسے تباہ ہونا ہے اور انکے اعمال باطل ہیں ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 یہ بھی ان کے مطالبہ کی تر دید اور اس کا جواب ہے، یعنی اس کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ دنیا میں گمراہی وبربادی اور آخرت میں عذاب کا باعث ہے۔