سورة الاعراف - آیت 125

قَالُوا إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بولے ہمیں رب کی طرف جانا ہے۔ (ف ٢)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 یعنی موت سے کسی حال میں چھٹکارا نہیں وہ کسی نه كسی شکل میں ضرور آتی ہے اگر ہماری قسمت میں بھی لکھا ہے کہ ہماری زندگی کا خاتمہ پھانسی کے تختے پر ہو تو ہمیں بڑی خوشی سے بھانسی دو ہمیں کوئی پروانہیں۔