سورة الاعراف - آیت 99
أَفَأَمِنُوا مَكْرَ اللَّهِ ۚ فَلَا يَأْمَنُ مَكْرَ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْخَاسِرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کیا وہ خدا کے داؤ سے نڈر رہتے ہیں ۔ سو خدا کے داؤ سے زیان کا رہی نڈر رہتے ہیں ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7۔ اللہ تعالیٰ کے داؤ سے مراد کسی شخص کے خلاف ایسی خفیہ تدبیر کرنا ہے کہ جب تک وہ عین اس کے سر پر پہنچ جائے اسے کوئی ہوش نہ آئے اور نہ ہی کچھ پتہ چلے کہ اس کی شامت آنے ولی ہے، یہ خفیہ تدبیر چونکہ کافروں کے مکرو فریب کے جواب میں ہوتی ہے یا اس کی سزا دینے کے لیے کی جاتی ہے ۔اس لیے اسے بھی بطور مجانست مکر کہہ دیا ہے ( مزید دیکھئے سورۃ بقرہ آیت 15)