سورة الاعراف - آیت 87
وَإِن كَانَ طَائِفَةٌ مِّنكُمْ آمَنُوا بِالَّذِي أُرْسِلْتُ بِهِ وَطَائِفَةٌ لَّمْ يُؤْمِنُوا فَاصْبِرُوا حَتَّىٰ يَحْكُمَ اللَّهُ بَيْنَنَا ۚ وَهُوَ خَيْرُ الْحَاكِمِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اگر تم میں سے ایک گروہ نے میری رسالت کو قبول کرلیا ہے ، اور ایک گروہ ایمان نہیں لائے ، تو تم ٹھہر جاؤ حتی کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کرے ، اور وہ سب سے اچھا حاکم ہے ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 10 یعنی وہ ان احکام کو مانتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھ پر نازل کئے گئے۔ ف 11 یعنی انتظار کرو۔ ف 12 تم کافروں کا تباہ اور ہم مومنوں کو غالب کرے۔