سورة الاعراف - آیت 79
فَتَوَلَّىٰ عَنْهُمْ وَقَالَ يَا قَوْمِ لَقَدْ أَبْلَغْتُكُمْ رِسَالَةَ رَبِّي وَنَصَحْتُ لَكُمْ وَلَٰكِن لَّا تُحِبُّونَ النَّاصِحِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر صالح (علیہ السلام) نے ان سے منہ پھیر لیا اور کہا کہ اے قوم میں نے اپنے رب کا پیغام تمہیں پہنچایا اور نصیحت کی ، لیکن تم بھلا چاہنے والوں کو پسند نہیں کرتے ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی عذاب آیا یا عذاب آنے کا وقت ہوا۔ حضرت صالح کی قوم پر دو طرح کا عذاب آیا یعنی اوپر سے صیحة (چیخ) اور نیچے سے رجفةیعنی زلزلہ ( ابن کثیر )