سورة الاعراف - آیت 63
أَوَعَجِبْتُمْ أَن جَاءَكُمْ ذِكْرٌ مِّن رَّبِّكُمْ عَلَىٰ رَجُلٍ مِّنكُمْ لِيُنذِرَكُمْ وَلِتَتَّقُوا وَلَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کیا تمہیں تعجب ہوا کہ تمہارے رب سے ایک آدمی پر جو تم میں سے ہے تمہیں نصیحت آئی ؟ تاکہ تمہیں ڈرائے ، اور تم بچو اور کہ شاید تم پر رحم ہو ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 اشارہ فرمایا کہ انبیا کی دعوت قبول کرلینے سے دلوں میں تقوی ٰ پیدا ہوتا ہے اوریہی تقویٰ آخرت میں جالب رحمت بنے گا۔ (رازی)