سورة الاعراف - آیت 62
أُبَلِّغُكُمْ رِسَالَاتِ رَبِّي وَأَنصَحُ لَكُمْ وَأَعْلَمُ مِنَ اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اپنے رب کے پیغام تمہیں پہنچاتا ، اور تمہیں نصیحت کرتا ہوں ‘ اور خدا سے میں وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 کیونکہ میری طرف وحی آتی ہے اور تمہاری طرف وحی نہیں آتی۔ ( شوکانی )