سورة الاعراف - آیت 52

وَلَقَدْ جِئْنَاهُم بِكِتَابٍ فَصَّلْنَاهُ عَلَىٰ عِلْمٍ هُدًى وَرَحْمَةً لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ہم نے اہل مکہ کو کتاب پہنچائی ہے جس کو ہم نے علم کے ساتھ مفصل بیان کیا ہے وہ مومنین کے لئے ہدایت اور رحمت ہے ۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 فرق ثلاثہ کا مکالمہ نقل کرنے کے بعد اب سے آیت کی دعوت دی جارہی ہے۔ (رازی) ف 5 اس میں تکذیب کرنے والوں کی تنبیہ فرمائی ہے کہ کیا قرآن کا شرف بیان کر کے اس پر غور وفکر کر دعوت دی جا رہی ہے (رازی) ف 5 اس میں تکذیب کرنے والوں کو تنبیہ فرمائی ہے کہ کیا قرآن میں جس عذاب دینوی یا اخری کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے وہ اس کے پیش آنے کا انتظار کر رہے ہیں ( رازی )