سورة الاعراف - آیت 52

وَلَقَدْ جِئْنَاهُم بِكِتَابٍ فَصَّلْنَاهُ عَلَىٰ عِلْمٍ هُدًى وَرَحْمَةً لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور ہم نے اہل مکہ کو کتاب پہنچائی ہے جس کو ہم نے علم کے ساتھ مفصل بیان کیا ہے وہ مومنین کے لئے ہدایت اور رحمت ہے ۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 فرق ثلاثہ کا مکالمہ نقل کرنے کے بعد اب اس آیت میں قرآن كا شرف بیان كر كے اس پر غور فكر کی دعوت دی جارہی ہے۔ (رازی)