سورة الاعراف - آیت 21

وَقَاسَمَهُمَا إِنِّي لَكُمَا لَمِنَ النَّاصِحِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور ان دونوں کے رو برو قسم کھالی کہ یقین جانیے میں تم دونوں کا خیر خواہ ہوں (١)۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ قَاسَمَهُمَاۤ: باب مفاعلہ ( مقاسمہ) دو طرف سے مقابلہ کے لیے ہو تا ہے۔ یہاں صرف شیطان نے قسم کھائی تھی، آدم علیہ السلام نے مقابلے میں کوئی قسم نہیں کھائی، اس لیے یہاں مبالغہ کے لیے ہے، لہٰذا ترجمہ ہے ’’ بار بار قسم کھائی‘‘۔