سورة الانعام - آیت 86
وَإِسْمَاعِيلَ وَالْيَسَعَ وَيُونُسَ وَلُوطًا ۚ وَكُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعَالَمِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور نیز اسماعیل کو اور یسع کو اور یونس کو اور لوط کو اور ہر ایک کو تمام جہان والوں پر ہم نے فضیلت دی۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ كُلًّا فَضَّلْنَا عَلَى الْعٰلَمِيْنَ: یعنی اپنے اپنے زمانے کے تمام لوگوں پر فضیلت بخشی۔