سورة النسآء - آیت 151
أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ حَقًّا ۚ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یقین مانو کہ سب لوگ اصلی کافر ہیں (١) اور کافروں کے لئے ہم نے اہانت آمیز سزا تیار کر رکھی ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْكٰفِرُوْنَ حَقًّا: یعنی ان لوگوں کے کافر ہونے میں کسی قسم کا شک و شبہ نہیں۔ ”حَقًّا“ مصدر محذوف کی تاکید ہے۔ (کبیر)