سورة البقرة - آیت 56
ثُمَّ بَعَثْنَاكُم مِّن بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
لیکن پھر اس لئے کہ تم شکر گزاری کرو، اس موت کے بعد بھی ہم نے تمہیں زندہ کر دیا
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
یہاں موت سے بے ہوشی مراد لینا درست نہیں ، کیونکہ یہاں واضح طور پر ﴿ مِنْۢ بَعْدِ مَوْتِكُمْ ﴾ آیا ہے اور سورۂ اعراف(۱۵۵) میں موسیٰ علیہ السلام کی دعا میں : ﴿ لَوْ شِئْتَ اَهْلَكْتَهُمْ مِّنْ قَبْلُ وَ اِيَّايَ ﴾ ( اگر تو چاہتا تو انھیں اس سے پہلے ہلاک کر دیتا اور مجھے بھی۔) آیا ہے۔ معلوم ہوا کہ ایمان لانے کی شرط کے طور پر اللہ تعالیٰ کے دیکھنے کا مطالبہ بہت بڑی گستاخی ہے۔ دیکھیے سورۂ نساء (153) اور فرقان (۲۱)۔