سورة الفیل - آیت 4
تَرْمِيهِم بِحِجَارَةٍ مِّن سِجِّيلٍ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جو ان کو مٹی اور پتھر کی کنکریاں مار رہے تھے۔ (١)
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
تَرْمِيْهِمْ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجِّيْلٍ: ’’ سِجِّيْلٍ ‘‘ کی تفسیر میں ابن عباس رضی اللہ عنھما نے فرمایا : (( هِيَ سَنْكِ وَكِلْ )) [ بخاري، التفسیر، باب سورۃ : ألم تر ، قبل ح : ۴۹۶۴ ] ’’اس سے مراد سنگ و گل ہے۔‘‘ یعنی پکی ہوئی مٹی جسے کھنگر کہا جاتا ہے۔ لاوا اگلنے والے پہاڑوں کے ارد گرد اس قسم کے جلے ہوئے سخت سنگریزے عام ملتے ہیں۔