سورة العصر - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

یہ سورت قرآن مجید کی مختصر ترین سورتوں میں سے ایک ہے، مگر نہایت جامع سورت ہے۔ ابن قیم رحمہ اللہ ’’مفتاح دارالسعادۃ‘‘ میں فرماتے ہیں کہ شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ’’اگر لوگ اس سورت میں غور و فکر کریں تو یہی ان کے لیے کافی ہے۔‘‘