سورة البينة - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ البینۃ۔ سورۃ نمبر ٩٨۔ تعداد آیات ٨)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ سے فرمایا : (( إِنَّ اللّٰهَ أَمَرَنِيْ أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ : ﴿لَمْ يَكُنِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا﴾ قَالَ وَسَمَّانِيْ؟ قَالَ نَعَمْ، فَبَكٰی)) [بخاري، التفسیر، سورۃ : ﴿لم یکن﴾ : ۴۹۵۹ ]’’اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمھیں ’’ لَمْ يَكُنِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ‘‘ پڑھ کر سناؤں۔‘‘ اُبی رضی اللہ عنہ نے کہا : ’’اور کیا اللہ نے میرا نام بھی لیا ہے؟‘‘ آپ نے فرمایا : ’’ہاں!‘‘ تو اُبی رضی اللہ عنہ (یہ سن کر خوشی سے) رونے لگے۔‘‘