سورة القدر - آیت 5
سَلَامٌ هِيَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ الْفَجْرِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یہ رات سلامتی کی ہوتی ہے اور فجر طلوع ہونے تک رہتی ہے (١)
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ سَلٰمٌ هِيَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ: ’’ سَلٰمٌ ‘‘ خبر مقدم اور ’’ هِيَ ‘‘ مبتدا مؤخر ہے، یعنی وہ رات طلوع فجر تک سراسر سلامتی ہے۔ مغرب سے فجر تک رات بھر اس میں اہلِ ایمان شیطان کے شر اور ہر قسم کے فتنے سے سلامت رہتے ہیں اور اپنے دلوں میں عجیب اطمینان و سکون اور سلامتی محسوس کرتے ہیں۔ 2۔ لیلۃ القدر، اس کی تلاش اور اعتکاف کے مسائل و فضائل کے لیے کتب احادیث کا مطالعہ فرمائیں۔