سورة الضحى - آیت 5

وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی و خوش ہوجائے گا (١)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ لَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰى: یہ مزید تسلی ہے، اس میں اللہ کی فتح و نصرت ، لوگوں کا فوج در فوج اسلام میں داخل ہونا، زمین کے مشارق و مغارب کاآپ کی امت کے قبضے میں آنا، قیامت کو آپ کے ہاتھ میں ’’لِوَاءُ الْحَمْدِ‘‘ ہونا، مقام محمود ملنا، شفاعت کبریٰ، امت کی مغفرت، غرض وہ سب کچھ شامل ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو دیا اور دے گا۔