سورة الشمس - آیت 15
وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
وہ نہیں ڈرتا اس کے تباہ کن انجام سے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ لَا يَخَافُ عُقْبٰهَا: ’’هَا‘‘ ضمیر کا مرجع وہ ’’ دَمْدَمَةٌ ‘‘ ہے جو ’’ فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ ‘‘ کے ضمن میں موجود ہے۔ یعنی دنیا کے بادشاہ کسی کو قتل کرتے ہیں تو ڈرتے ہیں کہ نامعلوم اس کا انجام کیا ہوگا؟ مقتول کا کوئی وارث بدلا لینے کے لیے نہ اٹھ کھڑا ہو یا ملک میں بغاوت نہ ہو جائے، لیکن اللہ تعالیٰ کو ایسا کوئی خطرہ نہیں۔