سورة البلد - آیت 7

أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُ أَحَدٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

کیا (یوں) سمجھتا ہے کہ کسی نے اسے دیکھا ہی نہیں۔ (١)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اَيَحْسَبُ اَنْ لَّمْ يَرَهٗ اَحَدٌ : کیا وہ خیال کرتا ہے کہ جب وہ فخر و ریا کے لیے مال لٹا رہا تھا تو کسی نے اسے نہیں دیکھا؟ یقیناً ہم سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔