سورة الغاشية - آیت 6
لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
ان کے لئے کانٹے دار درختوں کے سوا اور کچھ کھانا نہ ہوگا۔ (١)
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
لَيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِيْعٍ : ’’ ضَرِيْعٍ ‘‘ ایک خاردار پودا ہے جو تازہ ہو تو اہل حجاز اسے ’’شِبْرِقٌ‘‘ کہتے ہیں اور خشک ہو تو ’’ضَرِيْعٌ‘‘ جو سخت زہریلا ہوتا ہے۔ [ دیکھیے بخاري، التفسیر، سورۃ : ہل أتاک.....، بعد ح : ۴۹۴۱ ]