سورة البروج - آیت 15
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
عرش کا مالک عظمت والا ہے۔ (١)
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيْدُ ....: وہ تمھاری طرح معمولی اور عارضی اقتدار والا نہیں، بلکہ اس عرش عظیم کا مالک ہے جو زمین و آسمان اور ان کے مابین سے بھی بڑا ہے، نہ وہ تمھاری طرح کم ظرف ہے کہ معمولی سی قدرت ملے تو ظلم پہ اتر آئے، بلکہ وہ بڑی شان والا ہے اور نہ وہ تمھاری طرح بے بس ہے کہ مجبور ہو کر اسے اپنے ارادے ترک کرنا پڑیں، بلکہ وہ جو چاہے کر گزرنے والا ہے۔ ایسے زبردست قوت والے پروردگار سے تمھیں ہر وقت ڈرتے رہنا چاہیے اور اس کی رحمت کا طلب گار رہنا چاہیے۔ یاد رہے کہ یہاں ’’ذُو الْعَرْشِ‘‘ کے بعد’’ الْمَجِيْدُ‘‘ بھی اللہ تعالیٰ کی صفت ہے، اس لیے اس پر رفع ہے، یہ ’’ الْعَرْشِ ‘‘ کی صفت نہیں، ورنہ یہ مجرور ہوتا۔