سورة الانشقاق - آیت 14
إِنَّهُ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ يَّحُوْرَ....:’’حَارَ يَحُوْرُ حَوْرًا‘‘ (ن) لوٹنا۔ پیٹھ کے پیچھے اعمال نامہ ان لوگوں کو ملے گا جن کا خیال تھا کہ وہ دوبارہ زندہ نہیں ہوں گے اور نہ کوئی حساب کتاب ہوگا۔ فرمایا، کیوں نہیں! یقیناً تمھارا حساب ضرور ہونا تھا، تمھارا رب تمھارے اعمال و اقوال اور احوال سب کچھ خوب دیکھ رہا تھا اور تمھارا اعمال نامہ بھی تیار کروا رہا تھا، مگر اس نے اپنی حکمت بالغہ کے تحت تمھیں مہلت دے رکھی تھی، اب وہ مہلت ختم ہو گئی، اب اپنے انکار اور بے فکری کا نتیجہ بھگتو۔