سورة المطففين - آیت 30
وَإِذَا مَرُّوا بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ان کے پاس سے گزرتے ہوئے آپس میں آنکھ کے اشارے کرتے تھے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ يَتَغَامَزُوْنَ: ’’ يَتَغَامَزُوْنَ ‘‘ ’’غَمْزٌ‘‘ ابروؤں اور پلکوں کے ساتھ اشارہ کرنا، یعنی یہ مجرم لوگ اہل ایمان کی کتاب و سنت کے مطابق ہیئت و لباس، طرز گفتگو، دنیا سے بے رغبتی اور آخرت کے حصول کے لیے محنت دیکھ کر ان کی تحقیر کرنے اور مذاق اڑانے کے لیے ایک دوسرے کو آنکھیں مارتے تھے کہ یہی وہ سر پھرے لوگ ہیں جنھوں نے خیالی جنت کے لیے اپنے آپ کو دنیا کی لذتوں سے محروم رکھا ہوا ہے۔