سورة الإنفطار - آیت 4

وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور جب قبریں (شق کر کے) اکھاڑ دی جائیں گی (١)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ اِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْ : دوسرے نفخہ سے قبریں پھٹیں گی اور مردے زندہ ہو کر باہر نکل آئیں گے۔