سورة التكوير - آیت 11

وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی (١)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ اِذَا السَّمَآءُ كُشِطَتْ : ’’كَشَطَ‘‘ (ض) ’’اَلشَّيْءَ‘‘ کسی چیز سے وہ چیز اتار دینا جس نے اسے ڈھانپ رکھا ہو۔ ’’كَشَطَ الْبَعِيْرَ‘‘ اونٹ کی کھال اتارنا۔ عالم بالا پر آسمان کا پردہ جو کھال کی طرح چڑھا ہوا ہے اسے اتار کر تہ کر دیا جائے گا۔ (طبری) جیساکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿يَوْمَ نَطْوِي السَّمَآءَ كَطَيِّ السِّجِلِّ لِلْكُتُبِ﴾ [ الأنبیاء : ۱۰۴] ’’جس دن ہم آسمان کو یوں لپیٹ دیں گے جیسے طومار میں اوراق لپیٹ دیے جاتے ہیں۔‘‘ کھال اتار دیے جانے کے بعد عالم بالا سب کے سامنے آشکار ہو جائے گا۔