سورة عبس - آیت 32

مَّتَاعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

تمہارے استعمال و فائدہ کے لئے اور تمہارے چوپایوں کے لئے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

مَتَاعًا لَّكُمْ وَ لِاَنْعَامِكُمْ : کائنات کا یہ عظیم الشان سلسلہ اور یہ تمام چیزیں تمھاری اور تمھارے ہی کام آنے والے جانوروں کی زندگی کے سامان کے لیے بنائی گئی ہیں۔ اب اپنے کفران نعمت کو دیکھو کہ میں تمھاری خاطر یہ سب کچھ بنا سکتا ہوں مگر تمھارے خیال میں تمھیں مرنے کے بعد زندہ نہیں کر سکتا۔ نہیں، میں تمھیں ضرور دوبارہ زندہ کروں گا۔ آگے قیامت کا ذکر فرمایا۔