سورة عبس - آیت 26
ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پھر پھاڑا زمین کو اچھی طرح۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّا : ’’ شَقًّا ‘‘ ایک قسم کا پھاڑنا، یعنی زمین کو ہم نے عجیب طریقے سے پھاڑا۔ دانے سے نمودار ہونے والی کونپل خود کبھی زمین سے باہر نہیں نکل سکتی تھی، زمین میں ضرورت کے مطابق نرمی و نمی اور بیج میں یہ طاقت ہم نے رکھی کہ وہ زمین پھاڑ کر باہر نکل آیا۔