سورة النازعات - آیت 34
فَإِذَا جَاءَتِ الطَّامَّةُ الْكُبْرَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پس جب وہ بڑی آفت (قیامت) آ جائے گی۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰى:’’ الطَّآمَّةُ ‘‘ اس مصیبت کو کہتے ہیں جو ہر چیز پر چھا جائے، مراد قیامت ہے۔ مزید ہولناکی بیان کرنے کے لیے فرمایا ’’ الْكُبْرٰى ‘‘ کہ جو سب سے بڑی(مصیبت) ہے۔