سورة النازعات - آیت 13

فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

(معلوم ہونا چاہیئے) وہ تو صرف ایک (خوفناک) ڈانٹ ہے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَاِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ ....: یعنی تمھارا دوبارہ اٹھایا جانا تمھیں کتنا ہی ناممکن دکھائی دے، اللہ کے لیے کوئی مشکل نہیں۔ اس کی طرف سے ایک ڈانٹ یعنی صور میں ایک پھونک پڑنے کی دیر ہے کہ سب زندہ ہو کر قبروں سے نکل کر سطح زمین پر موجود ہوں گے۔ ’’سَهِرَ ‘‘ (س) جاگنا اور ’’اَلسَّاهِرَةُ‘‘ زمین کا اوپر کا حصہ، کیونکہ اسی پر انسانوں کا جاگنا اور سونا ہے ۔چٹیل میدان اور صحرا کو ’’اَلسَّاهِرَةُ‘‘ اس لیے کہتے ہیں کہ وہاں خوف کی وجہ سے انسان بیدار رہتا ہے۔ (فتح القدیر)