سورة النبأ - آیت 31

إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یقیناً پرہیزگار لوگوں کے لئے کامیابی ہے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اِنَّ لِلْمُتَّقِيْنَ مَفَازًا : جہنم اور جہنمیوں کے بعد جنت اور جنتیوں کا ذکر ہے۔ یہاں متقین کا ذکر ان لوگوں کے مقابلے میں آیا ہے جنھیں کسی حساب کی توقع نہ تھی اور جنھوں نے اللہ کی آیات کو بالکل جھٹلادیا تھا، یعنی اعمال کے حساب سے ڈرنے والوں اور کفر وتکذیب سے ڈرنے والوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔’’ مَفَازًا ‘‘ مصدر ہو تومعنی ہے ’’کامیابی‘‘ اور ظرف ہو تو معنی ہے ’’کامیابی کا مقام۔‘‘ ’’ مَفَازًا ‘‘ میں تنوین ’’ایک بڑی‘‘ کا مفہوم ادا کر رہی ہے ۔